پٹنہ، 4 /دسمبر(ایس او نیوز آئی این ایس انڈیا) حضرت بیکل اتساہی عالم صفت وہ شاعر تھے‘ جنہوں نے دینی اجلاس ادبی مشاعرہ کو جہاں زینت بخشا وہیں ادبی اور پرویہ اوربھوجپوری زبان کا بھی ارباب علم ودانش میں تعارف کرایا۔ پرویہ اور بھوجپوری زبان میں نعتیہ شاعری تصغیر وتوقیر کے الفاظ کس قدر دشوار کن ہے‘یہ ارباب علم ودانش ہی سمجھ سکتے ہیں‘جنہیں تصغیر وتوقیر کا فہم ہے۔حضرت بیکل اتساہی نے اپنے کلام میں قومی ہم آہنگی،حب الوطنی، عشق رسالت، عظمت صحابہ، اہلبیت اورتعظیم اولیاء کا جو تصوردیا ہے‘ وہ آج کے تخت الرجال میں خال خال نظرآتا ہے۔ 87 سالہ اپنی زندگی میں ملک وبیرونی ملک میں جو ان کے علمی ادبی نقوش ہیں‘ وہ نئی نسل کے شعراء کیلئے مشعل راہ ہے۔ ادارۂ شرعیہ کے داغ بیل میں رئیس القلم علامہ ارشدالقادری علیہ الرحمہ کے ساتھ ساتھ نا قابل فراموش ان کے خدمات رہے‘ جو آب زرسے تحریر کے قابل ہیں۔ ملک میں کئی ملی ادبی اور سماجی خدمت گاروں کو بھارت رتن ایوارڈملا۔ خدمت وصلاحیت کی بنیاد پر انہیں بہت پہلے ملنا چاہئے تھا۔ لیکن حکومتوں کی عدم توجہی اور غیرمنصفانہ نظریات کے حامل سلیکشن کمیٹی نے ان کی زندگی میں انہیں نظرانداز کیا۔ مولاناغلام رسول بلیاوی صدرکل ہند ادارۂ شرعیہ اور سابق ممبرپارلیمنٹ اور ایم ایل سی نے مرکزی حکومت سے بھارت رتن ایوارڈ اور صوبائی حکومت سے ان کے نام پریونیورسیٹی کے قیام کامطالبہ کیا۔